سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات سیدو شریف سنٹرل ہسپتا ل میں جی او سی آرمی ڈویژن ملا کنڈ میجر جنر ل خا لد سعید کی اہلیہ نے تھلیسمیا ں مر یضو ں کی عیا دت کی،ان کے مسا ئل سنے اور ان کے سا تھ وقت گزارا۔تفصیلات کے مطا بق جی او سی آرمی ڈویژن ملا کنڈ میجر جنر ل خا لد سعید کی اہلیہ نے سوات سیدو شریف سنٹرل ہسپتا ل میں وجیہہ تھلیسمیا ں سنٹر کا دورہ کیااور اس مو قع پر انہوں نے تھلیسمیاں مر یضو ں کی عیا دت کی،ان کے مسا ئل سنے اور جی او سی کی اہلیہ نے تھلیسمیا ں میں مبتلا ء بچوں کی حو صلہ افزائی کی اور ان کو یقین دلایاکہ وہ اپنی طر ف سے ان مریضو ں کے علا ج معا لجے میں بھر پو ر مدد کریں گی
1,365 total views, no views today
Comments



