مینگورہ،سوات پولیس نے چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا،نقدی،سونا،موبائل سیٹ اوردیگرقیمتی اشیاء برآمد،زیرحراست ملزموں کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس سرگرم عمل ہیں،اس حوالے سے ایس پی نویدخان نے ڈی ایس پیزیوسف علی خان اوررشیداقبال کے ہمراہ مینگورہ پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں علاقہ سیدوشریف،
کوکارئی اورمنگلور میں چوری اورڈکیتی کی وارداتیں ہوئی تھیں جس میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو پولیس نے چیلنج سمجھ کر جدیدخطوط پر تفتیش شروع کی اور اس دوران نہ صرف دس ملزمان کو گرفتار کرلیا بلکہ ان سے نقدی،سونا، موبائل سیٹ اوردیگرقیمتی سامان بھی برآمد کرلیا،انہوں نے کہاکہ ملزموں سے مزید تفتیش بھی جاری ہے جس کے دوران سنسنی خیر انکشافات کی توقع ہے،انہوں نے کہاکہ گرفتار ہونے والے ملزمان میں عیسیٰ خان،رضا خان،رشیدخان،عبدالتواب،عمرعلی،سیدحبیب،فرمان علی ،امجدعلی،واحدزمان اورذیشان شامل ہیں جنہوں نے چوری اورڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے،انہوں نے کہاکہ ملزمان پولیس اور دیگرفورسز کی وردیاں پہن کر واردات کرتے تھے جن سے وردیاں بھی برآمد کی گئی ہیں،انہوں نے کہاکہ جرائم کا خاتمہ اورعوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جسے ہم بطریق احسن پوراکرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم معاشرہ کو سماج دشمن عناصر سے پاک کرنے کے سلسلے میں پولیس کو عوام کا تعاؤن بھی درکار ہے،اس موقع پر انہوں نے گرفتار ہونے والے ملزمان کو بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا۔
477 total views, no views today


