مٹہ، مٹہ کے علاقہ شیرپلم میں نامعلوم افراد کے فائرنگ سے امن کمیٹی کا سابقہ ممبر قتل،مقتول سعد اللہ اپنے دکان میں بیٹھا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقہ کوگھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردی۔بائیس دن بعد سوات میں نامعلوم افراد کے کاروائی نے عوام میں خوف وہراس پیدا کردیا۔
گزشتہ روز علی الصبح مٹہ کے علاقہ شیر پلم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مقامی امن کمیٹی کے سابقہ ممبر سعد اللہ خان ولد مختیار خان کو دکان کے اندر گولیاں مارکر قتل کردیا۔نامعلوم افراد حسب سابق واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،مقتول کے لاش کو پورسٹ مارٹم کیلئے مٹہ ہسپتال منتقل کردیا ۔مٹہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔بائیس دن پہلے مٹہ کے علاقہ بامہ خیلہ میں مقامی امن کمیٹی کے ممبر اشرف خان کو محافظ سمیت نامعلوم افراد نے گولیاں مارکر قتل کیا تھا جبکہ گزشتہ دو مہینوں کے دوران اب تک مقامی کمیٹی کے چھ ممبران کو قتل کیا چکا ہے ۔نامعلوم افراد کے مسلسل کاروائیوں نے عوام کو خوف وہراس میں مبتلا کیا ہے۔
424 total views, no views today


