بریکوٹ،بریکوٹ میں مہنگائی کا طوفان برپا ،حکومت مسلسل کڑوی گولیاں عوام کو کھلا رہی ہیں، عوام کو مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور بے روزگاری کے خاتمے کے سنہرے خواب دکھائے جائے رہے ہیں، اشیاء خورد نوش کے علاوہ سبزی اور فروٹ غریب عوام صرف خواب میں ہی کھا سکتے ہیں معاشی تنگ دستی لوگوں کو نفسیاتی مریض بنا رہی ہے۔ خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ۔پاکستان میں مسائل بے شمار ہیں۔ بے راہ روی، بدامنی، دہشت گردی، بجلی، پانی، گیس کی قلت، بے روزگاری اور مہنگائی جیسے درجنوں مسائل کے عنوانات الگ الگ ہیں، لیکن ان کا اپس میں گہرا تعلق ہے۔ مصنوعی مہنگائی نے پاکستانی عوام کو ادھ موا کردیا ہے۔
معاشی تنگ دستی لوگوں کو نفسیاتی مریض بنا رہی ہے۔ خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ لوگ موت کے قریب ہورہے ہیں اور زندگی اور زندگی کی خوشیاں و راحتیں ان سے دور ہورہی ہیں۔پورے پاکستان میں مہنگائی زوروں پر ہے جبکہ بریکوٹ میں خود ساختہ مہنگائی کا جن قابو میں نہیں آرہا،دالیں ،سبزی فروٹ ،گوشت،دودھ دہی ،گیس عوام کی قوت خرید سے باہر ہو گئی ہے اور معاشی مشکلات سے دوچارعوام مصنوعی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں،ستم بالائے ستم یہ ہے کہ ایک مہنگائی تو ہے ہی مگر اوپر سے مصنوعی مہنگائی اور لاقانونیت عوام کے جسم سے خون کاآخری قطرہ بھی نچوڑ لینا چاہتے ہیں انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف نے عوام کو مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور بے روزگاری کے خاتمے کے سنہرے خواب دکھائے تھے۔ اور پاکستان تحریک انصاف نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر ووٹ حاصل کیا اور اپنی حکومت بنانے کے بعد وہ مسلسل کڑوی گولیاں ہی عوام کو کھلا رہی ہے۔بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافوں سے تباہ حال عوام ذہنی مریض بن گئے ہیں حکومت لوگوں کو قسطوں میں کیوں مار رہے ہیں یکبار ہی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دے پھر عوام کی مرضی ہوگی کہ وہ بجلی استعمال کرتے ہیں یا نہیں بجلی ہے ہی نہیں اور روز بروز یونٹ مہنگا ہونے سے عوام کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور مذید بوجھ برداشت نہیں کر سکتے۔ حکمران اپنے عیش و عشرت کو چھوڑنے کو تو تیار نہیں اور عوام کے مسائیل کو حل کرنے کیلئے صرف اخباری بیانات اور فوٹو سیشن ہی کافی ہے ۔ حکومتی نااہلی اور مایوس کن کارکردگی نے عوام کے اندرمایوسی اور ناامیدی کے ساتھ ساتھ حکمرانوں کے خلاف نفرت اور غصے میں بھی اضافہ کیا ہے۔ اگر حکومتی ناکامیوں اور عوام دشمنی کا یہی حال رہا تو مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف بھی پیپلز پارٹی اوراے این پی کی طرح عوام کے اندر اپنا سیاسی وجود کھو بیٹھے گی۔
353 total views, no views today


