سوات(سوات نیوز)ڈیڈیک کمیٹی سوات کے چیر مین ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ سوات میں لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں کی موجودگی موجودہ حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ اور یہاں پر پائیدار قیام امن کا ثبوت ہے موٹر وے کھلنے سے سوات میں تین روز میں تین لاکھ سیاح ائیں جبکہ یہ سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز عمرے سے واپسی پر بڑی تعداد میں لوگ انکے ہجرے پہنچ گئے جنہوں نے انکو عمرے اور عید کی مبارک باد دی اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل اور پی ٹی ائی حکومت کے کوششوں اور پالیسیوں کے بدولت آج کے سوات اور کل میں سوات میں فرق واضح نظر ارہا ہے اور عید کے موقع پر صرف تین دنوں میں تین لاکھ سیاحوں کی سوات میں موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ جنت نظیر وادی سوات میں مکمل امن قائم ہوا ہے اور سیاح بغیر کسی خوف و خطر کے سوات پہنچ رہے انہوں نے کہا کہ اس عید سے قبل کمشنر ملاکنڈ،ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر سوات کے ساتھ جس پلان پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی اج اسی کی بدولت سوات میں سیاحوں کو ہر ممکن تحفظ اور سہولیات فراہم ہے اور ٹریفک کے جامع پلان کے وجہ سے ٹریفک نظام بھی رواں دواں ہے،اتنی بری تعداد میں سیاحوں کی امد کے بعد ٹریفک نظام میں تھوڑا مشکل ہے لیکن ٹریفک رواں دواں ہے اور سیاح خوب انجوائے کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ زیادہ تعداد میں سیاحوں کا کریڈٹ خپل وزیر اعلی محمود کو جا تا ہے کیونکہ انہوں نے عید سے قبل موٹر وے کھولنے کے اعلان کو عملی جامہ پہنایا اور اج موٹر وے پر سیاحوں کی بڑی تعداد سوات ارہی ہے انہوں نے کہا مستقبل قریب میں سوات موٹر وے کو باغ ڈھیری تک توسیع دی جائیگی اور پھر کالام تک جس سے سوات سیاحوں کا حب بن جائیگا اور یہاں پر خوشحالی ائیگی۔
1,180 total views, no views today



