سوات(سوات نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کا مینگورہ میں نو جون کو مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان،موجودہ حکومت نے مہنگائی سے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے اس بات کا اعلان گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی اجلاس میں کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ایوب خان اشاڑے،ڈپٹی جنرل سیکرٹری تحصیل ناظم اکرام خان اور دیگر نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور مہنگائی،بے روزگای سے عوام کا برا حال ہے اور انکی کمر ٹوٹ چکی ہے اس سلسلے میں انہوں نے نو جون کو مینگورہ نشاط چوک میں بوقت پانچ بجے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا اور کارکنوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی۔
2,232 total views, no views today
Comments



