سوات(سوات نیوز) مینگورہ گزشتہ روز محلہ ٹھیکیداران شاہدرہ مینگورہ میں نامعلوم افراد نے ٹو سٹروک رکشہ کو اگ لگادی جس سے رکشہ جل کر خاکستر،رکشے کے مالک محمد زاہد ولد محمد صدیق سکنہ محلہ ٹھیکیداران شاہدرہ مینگورہ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ میں نے گزشتہ روز اپنا رکشہ حسب روایت محلے میں پارک کیا اور گھر گیا اس دوران محلے کے ایک شخص نے بتایاکہ کہیں اگ لگی ہے جب میں موقع پر پہنچا تو میرے رکشے میں اگ لگی ہوئی تھی محمد زاہد کے مطابق یہ رکشہ ایک لاکھ پچیس ہزار روپے میں خریدا تھا جو میرے خاندان کی کفالت کا واحد ذریعہ تھا جسے نامعلوم ملزمان نے اگ لگادیا جبکہ ہمارا کسی سے کوئی تنازعہ یا دشمنی نہیں ہے حکومت وقت اور پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہمارے ساتھ انصاف کرے اور واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائے۔
1,389 total views, no views today



