سوات(سوات نیوز) ائی جی محمد نعیم خان اچانک مینگورہ بازار پہنچ گئے ، تاجر رہنماؤں کی جانب سے شاندار استقبال ، صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ائی جی نے مینگورہ شہر کادورہ کیا ۔ شہر میں تاجر برادری نے ائی جی کے گاڑی پر پھول نچھاور کئے ۔ اس موقع پر ائی جی محمد نعیم نے کہاکہجنت نظیر وادی سوات میں لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں کی امد یہاں پر پایئدار امن کا ثبوت ہے ۔ یہاں کے عوام کے قربانیوں کی بدولت امن قایم ہوا ہے ۔انہوں۔نے کہا کہ سیاحوں کا انا یہاں کے معشیت کیلیے ضروری ہے انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیاں فاصلے ختم کر دئے ہیں ۔میری نشاط چوک میں موجودگی امن کا ثبوت ہے ۔ مستقبل قریب میں یہاں کی طرح سیاح فاٹا میں اینگے۔ ائی جی محمد نعیم خان نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئےکہااکہ سوات ہمارا طاقت اپ لوگ ہے اور اپ لوگوں کے ساتھ ہم کبھی شکست نہیں کھاینگے ہر محافظ پر ہماری کا میابی ہوگی اور دشمن کو شکست ہوگی ۔
1,621 total views, no views today



