کبل(تحصیل رپورٹر) کسی بھی خاتون کے ساتھ غیر انسانی سلوک برداشت نہیں کرینگے،تھانوں میں خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،تحصیل کبل میں فیمیل ججز صاحبات انصاف کے فراہمی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔سوات ہیومن رائٹس پروٹیکشن سوسائٹی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ کبل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شیباء گل چئیر پرسن women emporment and special educationفیمیل کوارڈنیٹرSHRPSنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تھانوں میں خواتین کو تحفظ فراہم کیا جائے اسلام نے خواتین کو جو حقوق دئے ہیں وہ بہترین اور پر امن معاشرہ کے تشکیل میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے تحصیل کبل کے رہائشی خاتون مسماۃ ش کو پولیس نے غیر قانونی طور پر حبس بے جا میں رکھنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ IGPخیبر پختونخواہ اس واقعے کا نوٹس لے اور مطالبہ کیا کہ تھانوں میں پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی خاتون کے ساتھ غیر انسانی سلوک برداشت نہیں کرینگے اس موقع پر SHRPSکے چئیرمین محمد رحیم ایڈوکیٹ نے کہا کہ تحصیل کبل کے حساس پولیس سٹیشنز میں ایماندار پولیس آفیسرز تعینات کئے جائیں تاکہ لوگوں کا پولیس پر اعتماد بحال ہوسکے۔
1,313 total views, no views today



