چترال(سوات نیوز)چترال کے سیاحتی مقام گولین کے مقام پر راغیل گول میں گلیشئر پھٹنے سے سیلاب ایا ہے جس کی نتیجے میں گولین گول نالا کے نیشیبی علاقے زیر اب اگئے ہیں ابتدائی اطلاعات کی مطابق متعدد رہائشی مکانات اور دکانوں کو نقصان پہنچنے کے ساتھ کھڑی فصلوں ،باغات بھی زیر اب اگئے ہیں،دوسری جانب وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان ان دنوں چترال میں ہے جس میں وہ بھی سیلاب میں پھنس گئی ہے ،ڈپٹی کمشنر دفتر سے ملنے والی اطلاعات کی مطابق علیمہ خان کو نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹر بلایا گیا ہے جیسے ہیلی کاپیڑ پہنچ جائے تو علیمہ خان کو ریسکیو کیا جائے گا ،دوسری جانب گلیشئر پھٹنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،اتوار کی شام راغیل گول گلیشئر پھٹنے کی وجہ سے اچانک سیلاب ایا جس سے اژغور گولین،بوبکا،چشمہ،اور اژغور کے رہائشی اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہوگئے ہیں ،اطلاعات کی مطابق سیلاب انے کا سلسلہ تاحال جاری ہے ،اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیر خان امدادی کاروائیوں کی نگرانی کررہے ہیں ان کی مطابق سیلابی پانی سے وہاں کے رابطہ پلوں بہہ گئی ہے جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے جبکہ لوکل بجلی گھر کے متعدد کھمبے بھی ملبے تلے دب گئے ہیں اور ساتھ گولین گول روڈ پر بھی متعدد مقامات پر ملبہ گرنے کی وجہ سے بند ہوگئی ہے
1,750 total views, no views today



