مینگورہ،عمر علی ولد فضل ربی سکنہ محلہ شیر اباد کوزہ بانڈ ئی تحصیل کبل 14 اگست 2014 کو گھر سے نکل گیاجو اب تک لاپتہ ہے جس کی وجہ سے گھر والے پریشان ہیں،اس سلسلے میں عمر علی کی ماں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا 14 اگست کو گھر سے نکل کر لاپتہ ہوگیا ، انہوں نے کہا کہ عمر علی کی عمر تقریباً 32 سال رنگ گورا اور داڑھی بھی رکھی ہے، جسم پر آسمانی رنگ کے کپڑے ، پاؤں پر کالی چپل ہے جبکہ اس کا ذہنی توازن بھی درست نہیں ، انہوں کہا کہ اگر کسی نے دیکھا تو مہربانی کرکے تھانہ کانجوکو اطلاع دے کرمشکورفرمائیں ۔
762 total views, no views today
Comments


