سوات (سوات نیوز)سوات میں یوم شہداء شایان شان طریقے سے منایا گیا، سیکیورٹی فورسز، پولیس اور عوام کے شہداء کو خراج عقیدت، آج انہی شہداء کی قربانیوں کی بدولت یہاں پر امن قائم ہے، پولیس کے شہداء نے اپنا آج ہمارے کل کے لئے قربان کرکے دہشت گردی کو شکست دی ہے، گذشتہ روز سوات میں یوم شہداء شایان شان طریقے سے منایا گیا جس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید خان وزیر اور کرائم ٹررازم جرنلسٹ ایسو سی ایشن کے صدر عظمت گل نے یاد گار شہداء پر پھول چڑھا ئے اور دعا مانگی جبکہ مرکزی تقریب ڈی آئی جی آفس میں ہوئی جس میں شہداء کے ورثاء کو مدعو کیا گیاتھا، اس موقع پر ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد سعیدخان وزیر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اشفاق انور، کرائم ٹررازم جرنلسٹ ایسو سی ایشن کے صدر عظمت گل اور چیئرمین پریس کلب شہزاد عالم نے خطاب کرتے ہوئے سوات کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ سوات میں ملک کی سلامتی کی جنگ میں سیکیورٹی فورسز، پولیس، عوام اور صحافیوں نے قربانیاں دی ہیں اور اپنے آج کو ہمارے کل کے لئے قربان کیا اور آج انہی قربانیوں کی بدولت امن قائم ہے اور یہاں کے عوام پرامن فضا میں زندگی گزار رہے ہیں، انہوں کہا کہ شہداکے خاندان ہماری فیملی ہے اور ہر وقت ہمارا تعاون ان کے ساتھ رہیگا۔
2,023 total views, no views today



