لاہور: بگ تھری کے معاملے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک اور جھٹکا، ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد نے 5 سال بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
جاوید میانداد نے کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی کو خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ پی سی بی کے لئے دعاگو ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ وہ اس عہدے سے الگ ہوجائیں۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی تباہی پر دل دُکھتا ہے، ان کا کسی سے ذاتی اختلافات نہیں مگر ہر طرف کرکٹ اور کرکٹرز پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کی خدمت کے لئے ہر وقت حاضر ہیں لیکن بورڈ کے اندر بیٹھ کر کھیل کی تباہی نہیں دیکھ سکتے۔
واضح رہے کہ جاوید میانداد کو 19 نومبر 2008 کو پی سی بی کا ڈائریکٹر جنرل بنایا گیا تھا۔
942 total views, no views today
Comments


