مدین ، ٹی یم او آفس بحرین بمقام مدین میں سی ایم او محمد افضل کی نگرانی میں مختلف ٹھیکوں کی بولی ہو ئی ٹھیکوں میں پراپرٹی ٹیکس کے لئے امیدوار نہ ہو نے کی وجہ بولی منسوخ کی گئی جبکہ ٹورسٹ انٹری فیس کی پچاس ہزارروپے میں نیلامی ہوئی،
جس کی مدمیں موٹر کار 20روپے ,فلائنگ کوچ50روپے ,بس ٹرک وغیرہ 80روپے مقرر ہے بولی میں رضوان اللہ،خان بہادر،اور عنایت اللہ نے حصہ لیا خان بہادر نے یہ ٹھیکہ پچاس ہزار بولی میں لیا اس کے علاقہ بلڈنگ پلان کی بولی ہو ئی جس میں جان اللہ، رضوان اللہ،عظمت اللہ،خان بہادر،عنایت اللہ نے حصہ لیا اور عظمت اللہ نے یہ بولی 62000روپے میں لی جس کی مد میں رہائشی مکان دوروپے مرنعہ فٹ، کمر شل بلڈنگ چار روپے مربعہ فٹ ،رہائشی چجہ پانچ روپے مربعہ فٹ اور کمر شل چجہ دس روپے مربعہ فٹ مقرر کیا گیا۔
453 total views, no views today


