مینگورہ ،سوات کے نواحی علاقہ ولی آباد میں ایک مکان کے اندر آگ لگ گئی ، پاک فوج کے جوان موقع پر پہنچ کر گھرکا سارا سامان اور گھر والوں کو وقت پر بچا لیا ،پولیس اور فائربریگیڈکے مطابق پاک آرمی کے سی او 37 اے کے اور اس کا سکوارڈ کیڈیٹ کالج کے طرف جارہے تھے کہ راستے میں انہوں نے دیکھا کہ ایک گھر میں آگ لگی ہوئی ہے ،
تو وہ گاڑی اس گھر کی طرف لے گئے ، انہوں نے فائر بریگیڈ والو ں سے رابطہ کیا تو مٹہ ، خوازہ خیلہ اور مینگورہ سے فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پا لیا اور ساتھ ہی واپڈا کو فون کردیا کہ اس گھر کے بجلی کاٹ دو تاکہ آگ زیادہ نہ پھیل سکے ، اس موقع پاک فوج کے بہادر جوانوں نے موقع پر پہنچ کر گھر کا سارا سامان اور گھر والوں کو با حفاظت باہر نکال لیا تا ہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ۔
303 total views, no views today


