ایجنٹ ونود اور قربان میں جاسوس خاتون بن کر سبھی کے چھڑائے چھکے اور اب ایک بار پھر کرینہ کپور کو آفر ہوئی ہے ایجنٹ کا روپ دھارنے کی ۔
سرداری بیگم، زبیدہ جیسی شاندار فلمیں بنانے والے ہدایتکار شم بینیگل اب حقیقی کردار پر فلم بنانے جارہے ہیں۔
فلم ہے دوسری جنگ عظیم کی جاسوس خاتون نور عنایت خان پر، جس کے لئے ہدایتکار کا ماننا ہے کہ کرینہ کپور سے زیادہ بہترین اور ڈوب کر اداکاری اس روپ میں کوئی بالی وڈ حسینا نہیں دکھا سکتی ، جبھی تو ان کا انتخاب کیا ہے۔
فلم کی شوٹنگ ہوگی پیرس ، جرمنی اور برطانیہ میں، اب دیکھنا یہ ہے کہ قربان اور ایجنٹ ونود میں ایسا ہی کردار ادا کرنے کے بعد اس فلم کیلئے کرینہ ہاں کرتی ہیں یا پھر ناں۔
882 total views, no views today
Comments


