بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ مجھے فلم ہائی وے میں بنا میک اپ کے کام کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہوئی بلکہ مجھے بہت مزہ آیا۔
عالیہ نے کہا کہ مجھے تو اس طرح کام کرکے بہت مزہ آیا نہ مجھے اپنے لک کی پرواہ تھی ،نہ میک اپ کی اور نہ ہی کپڑوں کی۔ میرے کردار کے لحاظ سے میرے کپڑے جتنے گندے ہوتے تھے اتنا ہی اچھا ہوتا تھا تو مجھے اس بارے میں سوچنا ہی نہیں پڑتا تھا۔
امتیازعلی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ہائی وے اکیس فروری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ فلم کی کاسٹ میں عالیہ کے ساتھ رندیپ ہودا جلوہ گر ہو رہے ہیں،جبکہ فلم کا میوزک اے ار رحمان نے ترتیب دیا ہے۔
812 total views, no views today
Comments


