مینگورہ، کوالیفائڈپرائمری ٹیچرایسوسی ایشن کے صوبائی چیئرمین سلیم جاویدنے کہا ہے کہ ہماری تنظیم اساتذہ کے مسائل کے حل اوران کے جائز حقوق کے حصول کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے اوراس مقصدکیلئے ہرفورم پر آوازاٹھارہی ہے مگرا فسوس کی بات یہ ہے کہ اپٹانامی تنظیم ہماری کارکردگی اپنے نام کرانے کی کوششیں کررہی ہے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ المیہ یہ ہے کہ جب سابق صوبائی وزیر تعلیم سرداربابک نے بی اے ،بی ایڈ کوگریڈسولہ دینے کا عندیہ دیا تو اپٹا نے اس گریڈ کو اس لئے قبول نہیں کیا کہ اس کی تعلیم صرف اورصرف ایف اے تھی جس کے انکارسے اعلیٰ تعلیم یافتہ پی ایس ٹیز کونقصان پہنچ گیا،
انہوں نے کہاکہ ایک سال قبل و زیرتعلیم نے ہمارے مطالبات کو جائزتسلیم کرتے ہوئے منظورکرانے کا وعدہ بھی کیا جبکہ دیگراعلیٰ حکام کی جانب سے بھی یقین دہانیاں ہوئیں اوراس کی کاپیاں ایجوکیشن سٹینڈنگ کمیٹی کو بھی ارسال کی گئیں ہمیں یقین ہے کہ ایک نہ ایک ہماری کوششیں ضروررنگ لائیں گی اورہمارے تمام تر جائز مطالبات منظورہوجائیں گے جس کے نتیجے میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہوجائے گی،انہوں نے کہاکہ ہماری تنظیم عملی کام پریقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ اپنی تمام تر کارروائی اورکارکردگی کو ثبوت کے طورپر تحریری شکل میں محفوظ کرلیتی ہے،لہٰذہ اپٹانامی تنظیم اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کومزیددھوکہ نہیں دے سکتی کیونکہ ان کے حقوق اورمسائل کے حل کیلئے صرف اورصرف کوالیفائڈپرائمری ٹیچرایسوسی ایشن میدان میں موجود ہے،انہوں نے حکومت اوردیگرحکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کودرپیش مسائل اورمشکلات کو دورکرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔
393 total views, no views today


