مینگورہ، لنڈاکے چیک پوسٹ پر پولیس کی کاروائی،سکریپ گاڑیوں کی سمگلنگ ناکام بنا دی،دو کنٹینرز قبضے میں لیکر ملزمان کو گرفتار کرلیا،ضلعی انتظامیہ کے جانب سے سکریپ گاڑیوں پر دفعہ 144اور 188کے تحت پابندی کیوجہ سے نقل و حرکت اور دوبارہ بنانے پر سختی سے پابندی عائد ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بریکوٹ غالیگے پولیس نے ڈی پی او سوات کے ہدایت پر سکریپ گاڑیوں سے بھرے دو کنٹینرز لنڈاکے چیک پوسٹ پر روک کر تحویل میں لے لی،دونوں کنٹینرز سے مجموعی طور پر سولہ مختلف اقسام کے گاڑیاں برامد ہوئی،غالیگے پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ کرلیا،گرفتار ملزمان کے نام گلتان خان ولد گلستان خان سکنہ مہمند ایجنسی اور عبدالکریم ولد محمد رمضان سکنہ چکوال بتائے جاتے ہیں،ضلعی انتظامیہ نے امن و امان و بڑھتی ہوئے ٹریفک مسئلے کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلع سوات میں غیر معینہ مدت تک سکریپ گاڑیوں کے کاروبار پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔
1,130 total views, no views today


