سوات (سوات نیوز)چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں شجر کاری مہم کے اختتام پر ہفتہ صفائی مہم کاشاندار آغازکر دیا گیا ہے جو پورے صوبے کی عدلیہ میں 2 تا 6 ستمبر منائی جا رہی ہے۔اس سلسلے میں دارالقضاء کے بار روم میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی – تقریب سے جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس سید ارشد علی، ایڈیشنل رجسٹرار لیاقت علی خان مروت اور ہائی کورٹ بار کے صدر افتخار احمد سینئر ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے صفائی کی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی اور مختلف اقسام کی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے تمام شرکاء کو اپنے گرد وپیش کی صفائی کی تلقین کی۔ اس سلسلے میں دارالقضاء کے سٹاف کی بھی ایک مجلس ہوئی جس میں تمام سٹاف ممبران شریک ہوئے۔ ایڈیشنل رجسٹرار لیاقت علی خان مروت اور سپرنٹنڈنٹ نے اس موقع پر صفائی کے حوالے سے خطاب کیا۔یاد رہے کہ اس ہفتے دارالقضاء میں صفائی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں اور عوام الناّس میں صفائی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے مختلف جگہوں پرپوسٹر بھی آویزاں کئے گئے ہیں۔
ایڈیشنل سیشن جج اور سینئر سول جج مٹہ نے صفائی مہم کا باقاعدہ اغاز کی اس موقع پر مٹہ بار کے وکلاء اور دیگر اہلکار بھی موجود تھے تفصیلات کی مطابق ایڈیشنل سیشن جج مٹہ بخت عالم اور سینئر سول جج مٹہ اصف کمال نے مٹہ عدالتی احاطے میں باقاعدہ ہفتہ صفائی مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر مٹہ بار کے جنرل سیکرٹری سعید احمد خان ایدوکیٹ مٹہ بار کے نائب صدر محمد عالم خان ایڈوکیٹ زربخت خان ناظر سب ڈویژن مٹہ اور دیگر اہلکار بھی موجود تھے اس موقع پر باقاعدہ ہفتہ صفائی مہم کا اغاز کیا گیا
962 total views, no views today



