سوات(سوات نیوز)ڈیڑھ سال قبل قمبر مینگورہ میں تین سالہ بچی سے بدفعلی کے ملزم کے خلاف سوات کی انسداد دہشتگری عدالت میں جج نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو منگل 24 ستمبر کو ضلع کچہری سیدو شریف کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نمبر ون میں تقریباً گیارہ بجے سنایا جائے گا ۔ کمسن بچی کیساتھ یہ واقعہ 12 اپریل 2018ء کو تھانہ رحیم آباد مینگورہ کے علاقے اختر آباد قمبر میں ہوا تھا جب سہ پہر تین بجے تین سالہ معصوم بچی رومیا کو پچاس سالہ پڑوسی صاحب رحمان بہلا پھسلا کر قریبی کھیتوں میں لے گیا اور اس سے وحشیانہ بدفعلی کے بعد لوگوں کے آنے پر اسے شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر بھاگ گیا تھا مگر جلد پکڑا گیا اس اہم مقدمے کی مسلسل ڈیڑھ سال تک تفتیش و پیروی سینئر پبلک پراسیکیوٹر سعیدخان نے کی ۔
2,057 total views, no views today



