سوات (سوات نیوز ) صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت، لائیو سٹاک وفشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی عوام دوست پالیسی کے دور رس نتائج برآمد ہو رہے ہیں تحریک انصاف نے ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے عوام کا حکومتی کارکردگی پر اعتماد بڑھتا جا رہا ہے عمران خان کے وژن کے مطابق ملک درست سمت جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم کی قیادت میں صحافیوں کے وفد غفور خان عادل، شاہ اسد علی اور پرویز عالم پاپا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئ بھی موجود تھے صوبائی وزیر محب اللہ خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے فرسودہ سیاسی کلچر کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کردیاہے، جذبہ خدمت خلق سے سرشار سیاسی کلچر متعارف کراناتحریک انصاف کاطرہ امتیاز ہے، عوام اورحکمرانوں میں فاصلے ختم کرانے کااعزاز بھی تحریک انصاف کو حاصل ہے، تحریک انصاف نے ترقیاتی انقلاب برپاکرکے شفافیت کویقینی بنادیاہے،صوبائی وزیر محب اللہ خان نے کہا کہ سوات کے صحافیوں کی مثبت صحافت نے پورے صحافتی دنیا کو اپنے طرف متوجہ کردیاہے، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ سوات کے صحافیوں اورعوام کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام تراقدامات اٹھائیں گے، انہوں نے کہا کہ وہ زمانہ گزرگیاجب کسی حکومتی نمائندے کے ساتھ ملاقات کے لئے بڑے بڑے لوگوں کی سفارش کی جاتی تھی۔ اب پی ٹی آئی نے عوام اور حکمرانوں کے درمیان تمام فاصلے ختم کردئیے ہیں منتخب عوامی نمائندوں کو عوام کی خدمت پرمامور کردیاہے اورلوگوں کے عزت نفس کاپورا پورا خیال رکھاجارہاہے۔
750 total views, no views today



