سوات (سوات نیوز)سابق تحصیل ناظم اور عوامی نیشنل پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع سوات اکرام خان نے کہا ہے کہ پشاور میں مسیحاؤں ڈاکٹروں پر تشدد موجودہ حکومت کی ناکامی اور کھلی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے، عوامی نیشنل پارٹی ڈاکٹروں اور صحافیوں پر تشدد کی کھلی مذمت کرتی ہے اور واقعہ میں ذمہ دار افراد کے خلاف فوری مقدمے کا مطالبہ کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے عمران خان کا ڈی چوک میں 127روزہ دھرنا بھول گئے ہیں، اس وقت انہوں نے دہشت گردی کی انتہا کردی تھی اور پی ٹی وی اور پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ کیا تھالیکن اس وقت تو نہ کسی نے ان پر تشدد کیا اور نہ ہی انکو چھیڑاتھا اور اب انہیں ایک زور کی ہڑتال ہضم نہیں ہورہی ہے اور ایک معزز پیشے سے وابستہ ڈاکٹروں پر لاٹھی چارج اور بہمانہ تشدد کرتے ہوئے انہیں شرم نہیں آرہی ہے، اکرام خان مزید کہا کہ صوبے کے ہستپالوں کی نجکاری کے لئے ہم کسی بھی صورت تیار نہیں ہے کیونکہ صوبے میں غریب اور بے روزگاری انتہا تک پہنچ گئی ہے تو عوام پرائیویٹ ہستپالوں میں علاج کہاں سے کرائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم اس اہم مسئلے پر ڈاکٹروں کے شانہ بشانہ ہے اور بہت جلد پارٹی اجلاس بلاکر اسمیں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔
752 total views, no views today



