سوات (سوات نیوز) سابق تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان نے کہا کہ کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتے، بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کردیں، بچوں کو ہم نصابی پروگراموں میں بھی حصہ لینا چاہیئے، بچوں کی اچھی پرورش اور ان کو تعلیم سے اراستہ کرنیکا والدین پر فرض ہے، ان خیالات انہوں نے گورنمنٹ مڈل سکول مرغزار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب کے دوران طلباء نے مختلف قسم کے تقاریر، خاکے اور ملی نغمے پیش کئے، تقریب کے دوران اکرام خان اور دیگر نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے سکول کے بچوں میں سٹیشنری، بیگ اور کتابیں تقسیم کئے، گورنمنٹ مڈل سکول کے ہیڈماسٹرمحمد سلیم نے اکرام خان اور دسٹرکٹ گورنمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کرکے یادگاری شیلڈ سے نوازا، انہوں نے بچوں پر زور دیا کہ اپنے تعلیم پر توجہ دے اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک وقوم کا نام روش کریں۔
630 total views, no views today



