پشاور(سوات نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے درہ آدم خیل میں سوئی گیس سپلائی کا باضابطہ افتتاح کر دیا منصوبہ 350 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جا چکا ہے، وزیر اعلیٰ محمود خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے درہ آدم خیل کے پانچ قبیلوں کو گیس کی فراہمی دی جائے گی، محمود خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی میں تقریر تاریخی تھا، وزیر اعلی نے کہا کہ چند نابالغ لیڈر عمران خان کی تقریر پر تنقید کررہے ہیں، قبائیلی اضلاع کی ترقی پر ایک سال میں 83 ارب روپے خرچ کیے جائینگے، درہ میں جو دیہات سوئی گیس منصوبہ سے رہ گئے ہیں انکی فیزیبلٹی تیار کرنے کا بھی اعلان کرتا ہوں، قبائیلی اضلاع کے ہر فرد کو 7 لاکھ 20 ہزار روپے کی مفت صحت سہولیات فراہم کررہے ہیں، وزیر اعلی کا درہ آدم خیل ہسپتال کی آپ گریڈیشن اور گرلز کالج کی تعمیر کا اعلان بھی کیا ،وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پشاور سے ڈی آئی خان تک ایکسپریس وے کی تعمیر سے جنوبی اضلاع کی ترقی ہوگی، وزیر اعظم کو جنرل اسمبلی میں مسلۂ کشمیر اٹھانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کشمیر کا ساتھ کھبی نہیں چھوڑینگے، کچھ لوگوں کے ساتھ سیاست کرنے کے لئے بھی کچھ نہیں ہے، جنرل اسمبلی میں کس وزیر اعظم نے عمران خان کی طرح نمائندگی کی ہے، ذولفقار علی بٹھو کی عزت کرتے ہیں مگرایک کاغذ پھاڑنے سے بھی کشمیر کا مسلۂ حل نہیں ہوا تھا، وزیر اعلی
درہ آدم خیل: تمام ایف آرز کا بہت جلد دورہ کرونگا،
870 total views, no views today



