سوات(سوات نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایت پر سپیشل ایجوکیشن سنٹرسوات کے طلبہ کیلئے تحصیل چار باغ تک بس سروس شروع، والدین کا اظہار اطمینان، وزیراعلیٰ محمود خان کا شکریہ ادا کیا، سوات میں قوت سماعت و گویائی سے محروم طلبہ کیلئے قائم سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں زیر تربیت جو چارباغ کے رہائشی ہیں کو آنے جانے میں مشکلات درپیش تھے، اس سلسلے میں والدین نے وزیراعلیٰ محمود خان کو باقاعدہ درخواست دی،جس پر وزیراعلیٰ محمود خان نے محکمہ سوشل ویلفیئر کو ہدایت کی کہ تحصیل چارباغ کے طلبہ کیلئے بس سروس شروع کریں جس پر محکمہ نے فوری طورپر تحصیل چارباغ کے طلبہ بس سروس شروع کردی ہے جس پر والدین نے وزیراعلیٰ محمود خان، سیکرٹری سوشل ویلفیئر اور ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سمیت ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر اور پرنسپل کرامت اللہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
1,052 total views, no views today



