سوات(سوات نیوز)جماعت اسلامی ضلع سوات کے تحصیل امراء کا انتخاب ،اپنے ہی اراکین اور کارکنوں نے تحفظ کا اظہار کردیا،ذرائع کے مطابق میڈیا نمائندوں کو موصول اطلاعات کے مطابق سوات میں جماعت اسلامی کے جانب سے تحصیلوں کے لئے امراء کے انتخاب پر شدید تشویش کا اظہار کردیا اور ان کا کہنا ہے بعض لوگ ضلع سوات میں اپنے ذاتی مفادات کے لئے جماعت اسلامی کو نقصان پہنچانے کے لئے کوشاں ہیں یاد رہے کہ گزشتہ چند دن پہلے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر نے باقاعدہ تحصیلوں کے امراء کا اعلان ایک اجلاس کے دوران کیا تھا جبکہ اگر ماضی کو اگر دیکھا جائے تو کارکنوں کے جانب سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ضلعی قائدین نے غلط فیصلے کئے تھے جس سے ضلع سوات میں جماعت اسلامی کا سیاسی لحاظ سے گراف میں کمی آئی ہے
772 total views, no views today



