بریکوٹ،صحافیوں کو دھمکی اور دبانا ہر گز برداشت نہیں کریں گے ۔صحافیوں کو تحفظ اور ان کو مراعات دیا جائے ۔ کسی بھی ادارے یا جرائم پیشہ افراد یا سیاسی شخصیات کو یہ اختیار نہیں دینگے کہ وہ صحافیوں کو ذہنی اذیت یا ڈرنے اور دھمکانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ اگر کوئی اسطرح کریگا تو ہم بھی اُس کے خلاف دمادم مست قلند ر کردینگے ان خیالات کا اظہار بریکوٹ پریس کلب کے صدر سہیل باچہ نے کارکن صحافیوں ، اخبار فروشوں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحافی معاشرے کی آنکھیں ہوتی ہیں اور یہ ان کا فرض ہے کہ وہ معاشرے کے اصلاح کے لئے اپنا قلم استعمال کریں گے
مگر چند نادیدہ سیاسی پارٹی کے قائدین کو یہ پسند نہیں آتا ۔بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ اپنے علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے ۔اور پریس کلب کے صحافیوں نے ہر وقت اور ہر لمحہ اپنے کام میں کوئی کوتاہی نہیں کی ، ایجوکیشن کے بحالی علاقے کے ترقی اور ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے سیاسی پارٹیوں کے کوریج ترازوں کیطرح یکسا ں کرکے ہر ایک کا آواز عوام اور احکام بالا تک پہنچانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہیں ۔ بریکوٹ کے صحافیوں نے مظلوم طبقے کے آواز اور اپنے علاقے میں ناانصافیوں کے خلاف آواز اُٹھاتے رہنگے انہوں نے کہا کہ بہت جلد بریکوٹ میں سرکاری پریس کلب ،ہیلتھ انشورنش اور کارکن صحافیوں کے بچوں کو تعلیم اور دیگر ضروریات کو پورے ہو جائیں گے ، موجودہ حکومت نے بھی روایتی سیاست کو فروغ دیا اور یہاں کے صحافیوں کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ۔
442 total views, no views today


