سوات(سوات نیوز)جمیعت علما اسلام کے ازادی مارچ میں ٹرانسپورٹرزکی گاڑیاں نہ دینے کیخلاف رہبر کمیٹی اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے ، ذرائع کے مطابق مذاکرات میں رہبر کمیٹی کی جانب سے خواجہ خان ، اعجاز خان ، فتحت اللہ ، ارشاد ، عبدالغفور ، جبکہ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے رسول خان ، عبداللہ ، مکرم خان شریک ہیں، دونوں گروپوں کے درمیان مذاکرات جنرل بس سٹینڈ میں ہورہے ہیں، ذرائع کے مطابق اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو پھر جی ٹی روڈ کو بند کردیا جائیگا
1,026 total views, no views today
Comments



