بریکوٹ(ریاض احمدسے)ایس ڈی او پیسکو سب ڈویژن بریکوٹ محمد نعمان خان نے کہاہے کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کے لئے صارفین بجلی بلز کی ادائیگی بروقت یقینی بنائیں تاکہ بجلی کی مسلسل فراہمی ممکن ہوسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں کے ایک نمائندہ وفدسے کیا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت بریکوٹ گرڈ اسٹیشن کے فیڈرز جن میں موسیٰ خیل فیڈر،زرخیلہ فیڈرز پر بقایاجات زیادہ ہیں جس کی وجہ سے مذکورہ فیڈر ز پر لوڈشیڈنگ کا دوراینہ زیادہ ہے۔انہوں نے کہاکہ سب ڈویژن بریکوٹ میں بقایاجات کی وصولی کے لئے ٹیم لائن سپرنٹنڈنٹ اشفاق احمدکی سربراہی میں تشکیل دے دی گئی۔اب تک کئی صارفین سے بقایاجات کی ادائیگی کی وجہ سے بجلی سپلائی منقطع کی گئیں ہیں۔وہ صارفین جن کے بجلی میٹرز بقایاجات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اتارے گئے ہیں کو بھی مطلع کیا جاتاہے کہ وہ بھی اپنے بقایاجات جلد ازجلد جمع کرنا یقینی بنائیں بصورت دیگر مذکورہ بقایات کو سیکشن 54-Aالیکٹریسٹی ایکٹ 1910کے تحت ان کے منقولہ و غیر منقولہ جائیداد سے وصول کی جائے گی۔انہوں نے صارفین سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اپنے بلز کی ادائیگی سے آپ کا قومی اور مذہنی فریضہ ہوجائے گی۔
1,042 total views, no views today



