سوات(الطاف خان )سوات کے حلقہ پی کے 7 اور این اے 4 کے پرائمری سکول کے بچوں کو یونیفارم اور جوتے فراہم کردیئے گئے ، بچوں نے نئے کپڑے اور جوتے دیکھ کر خوشی سے نعرے لگا دیئے ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوات نیوز ڈاٹ کام پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں گورنمنٹ پرائمری سکول سربالا کے بچے پھٹے کپڑوں اور خراب جوتوں میں سکول اتے تھے، یہ سکول مراد سعید کے ابائی حلقہ اور گاوں میں واقع ہے، اس ویڈیو کو دیکھ کر حلقہ پی کے 7 کے امیدوارفضل اکبر نے گورنمنٹ پرائمری سکول سربالا کے 180 بچوں میں یونیفارم اور جوتے تقسیم کئے ، اس موقع پر فضل اکبر نے کہا کہ ویڈیو دیکھ کر اپنے انسو پر قابو نہیں پا سکا، ویڈیو کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ ان بچوں کو یونیفارم اور جوتے دونگا، اور اج الحمد اللہ وہ وعدہ پورا کردیا، انہوں نے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ جہاں بھی ایسے بچوں کو دیکھیں ان کی مدد کو یقینی بنائیں ۔
ویڈیو دیکھیں
1,029 total views, no views today



