مینگورہ،قمبربائی پاس پر ٹرانسپورٹ اڈہ کی منتقلی کے فیصلے کو عوام نے مستردکردیا،اڈہ کے قیام سے زرعی اراضی متاثرہونے سمیت بائی پاس کی اہمیت بھی ختم ہوجائے گی،حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے اڈہ کیلئے کسی دوسری جگہ کاانتظام کرے،صوبائی حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ اڈہ کو قمبربائی پاس پر منتقل کرنے کے فیصلے کے حوالے سے سروے کیاگیا جس میں عوام نے اس فیصلے کومستردکردتے ہوئے حکومت سے کسی دوسری جگہ اڈہ قائم کرنے کا مطالبہ کیا ،
اس سلسلے میں اخترگل ،بہادر،جمعہ خان،نواب علی،خالد خان،عدنان ،روزی خان ،محمداللہ،اکبرخان ،محمدعلی ،برکت علی اوردیگر سماجی لوگوں نے کہاکہ قمبربائی پاس مینگورہ شہر سے کافی فاصلہ پر ہے اگر وہاں ٹرانسپورٹ اڈہ بنایاگیا تویہاں سے شانگلہ،بحرین،مدین،کالام،خوازہ خیلہ اوردیگرعلاقوں کے لوگوں کواڈہ تک جانے میں شدید مشکلات کا سامنا رہے گا،انہوں نے کہاکہ قمبربائی پاس پر موجود تمام تراراضی کافی زرعی اورزرخیز ہے اڈے کے قیام سے یہ زمینیں بری طرح متاثر ہوجائیں گی جس سے زمینداروں اورکسانوں کو نقصان پہنچے گا،انہوں نے کہاکہ ہم اڈہ کی منتقلی کے حق میں ہیں مگر اڈہ ایسی جگہ ہونا چاہئے جہاں پر آنے جانے میں لوگوں کو آسانی ہو اوراس سے زرخیزاراضی کے متاثر ہونے کا خدشہ بھی نہ ہو،ان حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے فیصلے پرنظرثانی کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ اڈہ کیلئے کوئی اورجگہ ڈھونڈے تاکہ سوات کے واحدبائی پاس قمبرکی زمینیں متاثر ہونے سے بچ سکیں۔
462 total views, no views today


