سوات،سوات کے تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈی میں نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر پندرہ کروڑ روپے لوٹ لئے ، مسلح افراد واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، کانجو پولیس سٹیشن کے مطابق صبح دس بجے کے قریب کبل کے علاقہ کوزہ بانڈی میں سڑک کے کنارے کھڑے مسلح افرا د نے گن پوائنٹ پر اشرف علی ولد باچاخان سکنہ مٹہ سے بیگ میں پڑے پندرہ کروڑ روپے لے لئے اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،
اشرف علی نے کانجو پولیس سٹیشن میں نامعلوم مسلح افراد کیخلاف ایف ائی ار در ج کردی ، کانجو پولیس کے مطابق مسلح افراد کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے۔
443 total views, no views today
Comments


