سوات(سوات نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن سوات میں اندرونی اختلافات کھل کر سامنے اگئے، پارٹی میں موجود 2 بھائیوں نے دو مہینوں میں مبینہ طور پر 6 تنظیمی کمیٹیاں بنا دی ، ایک کمیٹی کو بنانے کے بعد تحلیل کیا جاتا ہے اخری کمیٹی علی باچا اور فضل معبود کو اختیار دیا گیا تھا ۔جس کے پاس یوتھ ونگ، سوشل میڈیا اور ایم ایس ایف کی تنظیم سازی شامل تھی ، اور کارکنوں نے کمیٹی کو اپنے درخواستیں بھی جمع کرائے تھے، لیکن اب ایک اور کمیٹی بنادی گئی ہے جس کو اختیار دیا گیا ہے کہ اپ تنظیم سازی کیلئے درخواستیں جمع کرائیں، سوات نیوز کیساتھ متعدد پی ایم ایل ن کے ورکرز نے رابطہ کیا اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے ، کہ اب ہمیں کسی اور جمہوری پارٹی میں جانا چاہئے کیونکہ یہاں ہر ماہ کمیٹی اور فیصلہ تبدیل ہو جاتا ہے ۔
1,210 total views, no views today



