مینگورہ(سوات نیوز)علاقہ امان کوٹ،رحیم آباداورڈاکخانہ روڈسمیت مینگورہ کے دیگر مقامات پر ایک سال قبل بیوٹی فیکیشن پروگرام کے تحت سولر سسٹم نصب کیاگیا مگر تاحال اس میں موجود لائٹس میں کسی نے روشنی نہیں دیکھی،شہر بھر میں نصب کردہ یہ سولر سسٹم صرف شو پیس بن کر رہ گیااوراس سسٹم پر خرچ ہونے والی کثیررقم ضائع ہوگئی جس پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے،ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام سوات کے ترجمان اعجازخان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے،انہوں نے کہاکہ پچھلے سال صوبائی حکومت نے مینگورہ بیوٹی فیکیشن کے نام پردیواروں پر رنگ روغن کرکے اور ان پر تصویریں بناکر ایک ارب بیس کروڑ روپے ضائع کیا،اس کے علاوہ اسی پروگرام کے تحت امان کوٹ،رحیم آباد،قمبر،ڈاکخانہ روڈ،مرغزار روڈاوردیگرمقامات پر شمسی توانائی سے چلنے والی سٹریٹ لائٹس نصب کی ا س مقصد کیلئے صرف کھمبے لگائے گئے جن میں سے بیشتر کھمبوں میں تاحال لائٹس نظر نہیں آرہے ہیں اور جہاں لائٹس لگے ہیں ان میں ابھی تک کسی نے روشنی نہیں دیکھی جس سے اس پروگرام پر خرچ کی گئی رقم بھی ضائع ہوگئی،انہوں نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مینگورہ شہر میں نصب کردہ سولر سسٹم کو فعال بنانے اور دیگر مقامات پر شمسی توانائی سے چلنے والے اسی طرح کے لائٹس لگانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔
1,222 total views, no views today



