اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اداروں کے تصادم سے ملک میں عدم استحکام لانے والوں کو شکست ہوئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج ملک کو عدم استحکام کا شکار دیکھنے والوں کے لیے مایوس کن دن ہے، اداروں میں تصادم نہیں ہوا بیرونی دشمن، اندرونی مافیاز کو خصوصی مایوسی ہوئی، اداروں کے تصادم سے ملک میں عدم استحکام لانے والوں کو شکست ہوئی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ ہمارے بیرونی دشمنوں اور اندرونی مافیا کے لیے بھی مایوسی کا دن ہے، مافیا نے لوٹ کا مار بیرون ملک چھپایا ہوا ہے، لوٹی ہوئی دولت باہر بھیجنے والے مافیاز اس لوٹ مار کے تحفظ کے لیے ملک لوٹ مار کے تحفظ کے لیے ملک کوغیرمستحکم کررہے ہیں۔
982 total views, no views today
Comments



