سوات(سوات نیوز)جمیعت علماء اسلام کے ضلعی ترجمان اعجاز خان نے کہا ہے کہ سوات سنیما میں سٹیج شوز کی اجازت نہ دی جائے نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں کچھ دن پہلے بھی سوات سنیما میں برائے نام کلچر شو میں باہر سے لائے گئے عورتوں کو نچایا جارہا تھا جبکہ حیران کن طور پر ضلعی انتظامیہ نے اس کیلئے باقاعدہ اجازت بھی دی تھی دنیا ہم سے ترقی میں اگے نکل رہی ہے جبکہ ہم ابھی تک سٹیج شوزاور کلاشنکوف کلچر کو فروغ دے رہے ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک ہے ان خیالات انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ سوات میں سائنس فسیٹول کا انعقاد کیا جائے سوات سنیما کو نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کیلئے استعمال میں لایا جائے سٹیج شوز اور ڈانس شوز سے ہمارے نوجوان نسل کے ذہنوں پر برے اثرات مرتب ہورہے ہیں امید ہے انتظامیہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریگی
1,039 total views, no views today



