مینگورہ،پاک فوج نے پانچ اہم چیک پوسٹوں کو پولیس کے حوالے کردیا ،فوج بیک پر موجود ،تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے سوات میں کامیاب اپریشن کے بعد سات سال بعدپہلے مرحلے میں مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں پانچ اہم چیک پوسٹوں قمبر ،فضاء گھٹ ،تلیگرام ،تختہ بند اور چارباغ کے چیک پوسٹوں کو پولیس کے حوالے کردیا ہے اور اس پر پولیس نے چیکنگ شروع کردی ہے
جبکہ فوج پشت پر موجود رہیگی،دوسرے مرحلے میں مذید چیک پوسٹوں کو بھی پولیس کے حوالے کیا جائیگا اور پورا کنٹرول پولیس کے حوالے کیا جائیگا، پاک فوج کے اس اقدام نے مقامی لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اس سے قبل گل کدہ کے مین روڈ کو بھی سات سال بعد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا تھا ۔
357 total views, no views today
Comments


