منگورہ، سوات منگورہ کی بینک سکوائیر سمیت تمام نجی بینکوں میں سہولیات ناپید، صارفین عذاب میں مبتلا ہوگئے۔ بینکوں کے ساتھ نصب شدہ زیادہ تر اے ٹی ایم مشینیں ناکارہ پڑے ہیں صرف ایک آدھ اے ٹی ایم فعال ہونے کے باعث صارفین کی قطاریں لگ گئی۔ دھکم پیل اور لڑائی جھگڑے معمول بن گئے۔ جبکہ بینکوں کے اندر فوٹو سٹیٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو گھنٹوں مارکیٹوں کے چکر کاٹنے پڑتے ہیں۔ صرف چیک کیش کرنے میں گھنٹوں ضائع ہونے لگے۔ بینکوں میں رش اور دھکم پیل کی وجہ سے کیش ڈیپپازٹ اور کیش وصولی ناممکن بن گئی۔صارفین کے مطابق بینک عملہ کی بدسلوکی اور غلط روئے کے باعث لڑائی جھگڑے بھی معمول بن گئے ہیں۔ صارفین نے بینکوں کے انتظامی افسران اور متعلقہ حکام سے بینکوں میں سہولیات فراہم کرنے اور عملے کا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کردیا ہے تاکہ صارفین کی مشکلات کا ازالہ ہو اور روز کے جھگڑے اور ہاتھا پائی سے نجات ملے۔ رپورٹ: ایچ ایم کالامی سوات نیوز ڈاٹ کام
900 total views, no views today


