xسوات، پاکستان مسلم لیگ (ن) سوات نے وفاقی کابینہ میں ملاکنڈ ڈویژن کو نمائندگی دینے کا مطالبہ کر دیا ، ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عباد کو وفاقی وزارت دیکر محرومیوں کا ازالہ کیا جائے ، ایکسپریس وے کی تعمیر کا وعدہ پورا کیا جائے ، صوبائی حکومت سوات میں کڈنی ہسپتال کی فعالیت میں خصوصی دلچسپی لیکر فوری طور پر اقدامات اُٹھائے، کالج اور یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ کی تقسیم اور یوتھ لون میں سوات کی کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن سوات کے صدر قیموس خان اور جنرل سیکرٹری انجینئر عمر فاروق نے مقامی ہوٹل میں مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام کنونشن استحکام پاکستان اور حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انجینئر عمر فاروق نے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن سوات کے نو منتخب عہدیداروں سے ان کے عہدوں کا حلف لیا ۔ کنونشن سے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے قائدین عطاء اللہ ایڈوکیٹ ، اکبر زادہ ، سابق ناظم فیض آباد ارشاد علی خان ، سوات کے سینئر نائب صدر سید اکبر شاہ لالہ ، محسن کمال ، مینگورہ سٹی کے صدر سید صادق عزیز ، سہیل خان ، وقار خان ، لعل محمد خان ، سید عظیم شاہ ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات حق نواز خان ایڈوکیٹ ، پاکستان مسلم لیگ ن پی کے 82 کے صدر و سابق ناظم تلاوت خان ، عثمان غنی ، ملک عبدالکبیر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ انجینئر عمر فاروق ، قیموس خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ قیادت کی جانب سے کارکنوں کو نظر انداز کرنے کے باعث کارکنوں میں کافی مایوسی پائی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ موروثی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہئے ، انجینئر امیر مقام کی کارکردگی لائق تحسین ہے صوبہ بھر میں کارکنوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں مگر مرکز اور صوبے کی جانب سے وہ حوصلہ نہیں مل رہا ہے جس کی توقع کی جاتی ہے جبکہ گزشتہ عام انتخابات میں ملاکنڈ ڈویژن میں پاکستان مسلم لیگ ن کا ووٹ بنک زیادہ ہوا ہے جو انجینئر امیر مقام کی کوششوں کا نتیجہ ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم این اے ڈاکٹر عباد اللہ کو وفاقی کابینہ میں شامل کرکے ملاکنڈ ڈویژن کو مرکزمیں نمائندگی دی جائے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے گراسی گراؤنڈ میں کالام تک ایکسپریس وے کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا جائے انہوں نے کہا کہ اس وقت لیگیوں میں اتفاق و اتحاد ناگزیر ہے کارکنوں کو عزت و احترام دیا جائے انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ کی تقسیم کا دائرہ کار سوات تک وسیع کیا جائے اور اس سلسلے میں ضلعی کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے سوات میں کڈنی ہسپتال تعمیر کیا ہے لیکن کڈنی ہسپتال کے اس منصوبے میں صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث یہ معاملہ ہوا میں معلق ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت فوری طور پر اس اہم مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائیں اس موقع پر انجینئر عمر فاروق نے مینگورہ میں ن لیگ اور ایم ایس ایف کے دفتر کے قیام کا اعلان بھی کیا ۔
782 total views, no views today


