سوات ،ریجنل فارنسک سائنس لیبارٹری لنڈاکے سوات پاکستان کی دوسری بڑی فارنسک لیبارٹری کا افتتاح ہو ا۔اس لیبارٹری میں جو آلات استعمال ہو نگے وہ امریکہ اور دوسرے ترقی یافتہ ممالک جرائم کے خاتمے اور امن کی بالادستی میں استعمال کرتے چلے آرہے ہیں ۔سوات کے عوام پر آج سے پانچ چھ سال پہلے جو برے حالات گذرے ہیں ا س کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ہے۔یہ ہماری قومی فریضہ ہے کہ آج بھی ہم اپنے اردگرد کے ماحول پر گہری نظر رکھے تاکہ دوبارہ سوات پر ایسے حالات نمودار نہ ہو ں۔فارنسک لیبارٹری کا مقصد یہ ہے کہ اس جدید دور میں جرائم کے روک تھام اور لوگوں کو سستی انصاف کی فراہمی کے لئے ہمیں سائنس اور ٹیکنالوجی کا سہار ا لینا ہو گا جو کہ یہ فرانزک لیبارٹری اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ ا س منصوبے پر 14کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی اور جون 2015کو باقاعدہ اپنا کام شروع کردے گا ۔ ۔ا س سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبر پختونخواہ میاں محمد اصف ، ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کے پی کے ارشد خا ن ،UNDP کی چیف ٹیکنکل سپیشلشٹ شازیہ رازق ، نیشنل ٹیکنکل سپیشلسٹ قاضی جمیل الرحمن ، پراجیکٹ مینجر اشرف خان ،ڈی ائی جی ملاکنڈ رینج عبد اللہ نے کہا۔اس کے علاوہ ڈی پی او سوات شیر اکبر خان ،اے سی بابوزئی محمد اشفاق خان ،پی پی محمد نعیم ،ڈی پی او شانگلہ خالد نسیم ،ڈی پی او لوئر دیر غلام حبیب ،پاک آرمی کے آفیسر زکے علاوہ سو ل انتظامیہ کے اعلی افسران وکلاء،کے علاوہ دیگر کثیر تعداد میں موجودتھے ۔مقررین نے کہا کہ اس لیبارٹری سے تمام ملاکنڈڈویژن کے عوام کو فائدہ ہوگا اس لیبارٹری میں وہ تما م سہولیات میسر ہیں جس کے لئے ہمیں لاہور اور دوسری لیبارٹریوں کا سہار الینا پڑتا تھاا ب یہاں کے عوام یہ سہولت گھر کی دہلز پرمیسر ہوگی جس پرہم ا UNDPکا شکریہ ادا کرتے ہیں مذکورہ لیبارٹری پانچ سیکشن پر مشتمل ہو گا جن میں ڈاکومینٹری مشنری ،نارکا ٹکس ،فینگرز ،فوٹوگرافیک اور ویپن سیکشن پر کام کرے گا۔ فرانزک لیبارٹری کو ملاکنڈ رینج پولیس سے 15اعلی کولیفائیڈ پولیس افسران تعینات ہونگے اور ان کو اس لیبارٹری کے چلنے کے لئے لاہورفارنسک لیبارٹری میں ٹریننگ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی ہمیں سوات کے امن کے لئے اپنی کوششیں کرنی ہو گی کیونکہ مخدوش حالات میں جب ظلم اپنے عروج پر تھا اوردہشت گردوں نے انتہائی پسند ی کے نام پر ظلم کی انتہا کر دی تھی تو سیکورٹی فورسز ،پولیس اور سوات کے عوام نے اپنے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے سوات کو دوبارہ امن کا گہوارہ بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا جس پر ہم سوات کے عوام سیکورٹی فورسز ،پولیس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا فرانزک لیبارٹری کے پی کے اور یو این ڈی پی کے اشتراک سے قائم ہو رہی ہے۔اس سے پہلے بھی یو این ڈی پی نے سوات میں تھانوں اور چوکیوں کو دوبارہ تعمیر کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے جس پر ہم ان کے مشکور ہیں ۔ رپورٹ : ریاض احمد سوات نیوز ڈاٹ کام
684 total views, no views today


