مینگورہ،حکومت اپنا معائدہ پورا کریں ورنہ ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہواجائیں گے ، اب تک دختوں ، وٹہ جات اور تعمیر کمروں کا معاوضہ نہیں دیا گیا اور نہ ملازمتیں دی گئی ہیں ، ان خیالات کا اظہار سیدوشریف ہسپتال کے لئے 81کنال سے زیادہ اراضی دینے والا مالکان مزارعین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہؤے کہی ، مزارعین میں سے اکبر خان طوطا ، حاجی امیر سلم خان ، ریاض منیجر ، فاتح جان لالا ، عبدالحمید ، شیر محمد ، امیر نوشاد ، پیر محمد ، صدیق ، زیارت شاہ ، شاہ حسین اور حضرت یوسف ماما نے کہا کہ سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے لئے چیف ایگزیکٹیو اور ڈی سوات نے ہمارے ساتھ آراضی کے بدلے میں خسرہ کے مطابق ملازمتیں ، درختوں کے رقم ، وٹہ جات ، تعمیر کمروں کا معاہدہ کیا تھا
لیکن اب تک فصلوں کے رقم کے علاوہ اور کچھ نہیں ملا حکومت نے اگر ہماراے مطالبات حل نہیں کئے تو ہم بھرپور احتجاج پر اتریں گے ،جب تک آراضی پر حکومت تعمیراتی کام شروع نہیں کریں گے ، تو ہم زمین پر کاشت کریں گے کیونکہ یہ ہمارے معاش کا واحد ذریعہ ہے ،انہوں چیف ایگزیکٹیو ، ڈی سی سوات اور سوات کے تمام ایم پی ایز سے پر زور مطالبہ کیا کہ ہمارے مسئلہ کو حل کیا جائے اور ہمارے بچوں کو بر وقت ملازمتیں دی جائے ، اسی طرح صوبائی لینڈ کمیشن کے آراضی کے رقم ہم سب پر تقسیم کیا جائے ۔
397 total views, no views today


