سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)خیبرپختونخوا تحصیل لیول انڈر 21 گیمز کا افتتاح سوات میں کردیا گیا۔تقریب میں ریجنل سپورٹس آفیسر سکندر شاہ مہمان خصوصی تھے۔ گیمز میں ضلع سوات کے سات تحصیلوں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔جن میں فٹبال،والی بال، رسہ کشی،کبڈی،بیڈمنٹن اور ایتھلیٹکس شامل ہیں۔مختلف گیموں میں اول آنے والے کھلاڑی پشاور میں منعقدہ صوبائی سطح پر تقاریب میں ضلع کی نمائندگی کریں گے۔
اس موقع پرانہوں نے واوچر سکول مالکان میں بقایاجات کی مد میں ایک کروڑ چار لاکھ روپے کی رقم تقسیم کی جبکہ پورے صوبے کے لئے دس کروڑ روپے ریلیزکئے گئے ہیں، چیئرمین ڈیڈک کمیٹی فضل حکیم خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے نادار طلباء و طالبات کو مفت تعلیم کی فراہمی سمیت کتابیں اور یونیفارم بھی مفت دے رہی ہے اور صوبے کے 1030واوچرز سکولوں میں 86ہزار نادار طلباء و طالبات زیر تعلیم ہے جنکو مفت تعلیم کتابیں اور یونیفارم دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ شروعات ہے اب جن جن اسکولوں کے بقایات جات ہے ان کو جلد بقایاجات ادا کئے جائیں گے۔
972 total views, no views today



