سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام)سوات میں واوچر سکولوں کے لئے دس کروڑ روپے جاری، ڈیڈک چیئرمین نے لاکھوں روپے کے چیک تقسیم کئے۔اس حوالے سے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ سوات کے 136واوچرز سکولوں میں تقریباً 4000طلباء و طالبات زیر تعلیم جن کو صوبائی حکومت کی جانب سے مفت تعلیم، کتابین اور یونیفارم فراہم کیا جارہاہے اور ان اسکولوں کے کروڑوں روپے بقایاجات ہے۔ اس سلسلے میں آل پرائیویٹ پارٹنرز سکول کے مالکان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات کی تھی جس میں وزیر اعلیٰ محمود خان نے ان کو ادائیگی کا وعدہ کیا تھا۔جس کو گزشتہ روز انہوں نے پورا کرتے ہوئے رقم ریلیز کردی۔ اس سلسلے میں ڈیڈک افس میں اجلاس ہوا جس میں واوچرز سکولز مالکان، ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر طلعت شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔
898 total views, no views today



