سوات (سوات نیوز)پی ٹی آئی کی اونچی اڑان، علاقہ چارباغ میں پیپلزپارٹی کو شدید دھچکا، ایم پی اے عزیز اللہ گران خان پیپلزپارٹی کے اہم وکٹیں گرانے میں کامیاب ٗ سیکڑوں افراد نے پیپلزپارٹی کاساتھ چھوڑکر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، وزیراعلیٰ محمودخان اورایم پی اے عزیز اللہ گران پر بھرپور اعتماد، علاقہ میں تحریک انصاف مضبوط سیاسی قوت بن گیا، تفصیلات کے مطابق حلقہ پی کے 4میں تحریک انصاف کی اونچی اڑان جاری ہے اورتحریک انصاف کی سونامی اب پیپلزپارٹی والوں کے دروازوں پردستک دیتے ہوئے پی پی پی کے اہم خاندانوں کوتحریک انصاف میں شامل کرنے میں کامیاب ہوگئے اس سلسلے میں یونین کونسل چارباغ کے علاقہ بنڑ میں ایک شمولیتی جلسہ منعقد ہواجس میں پارٹی کے کارکنوں کے علاوہ ایم پی اے عزیز اللہ گران خان نے شرکت کی، اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والوں صابرخان، عالم زیب، سلمان، رحمت زیب، عزیز اللہ، امیرزیب، ارشد اور ان کے سیکڑوں ساتھیوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کرتے ہوئے ایم پی اے عزیز اللہ گران خان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ محمودخان اورعزیز اللہ گران خان پرمکمل اعتماد کااظہارکیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عزیز اللہ گران خان نے کہا کہ تحریک انصاف اب عوام کی آواز اور عوام کی امنگوں کی ترجمان جماعت بن چکی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کاتحریک انصاف پراعتماد بڑھتاجا رہاہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے عوام کی خدمت کے حوالے سے انقلابی اقدامات اٹھاکرلوگوں کی ترجمانی کا حق اداکیاہے انہوں نے نئی شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی اوران کی اس فیصلے کو سراہا۔
1,084 total views, no views today



