مینگورہ میں سیدوشریف روڈ پر ایک خوبصورت دلچسپ و تا ریخی عجائب گھر سوات میوریم کے نام سے موجود ہے۔ جو ضلع عدالتوں اور دفاتر سے تھوری فاصلے پر واقع ہے۔ اس عجائب گھر کی بنیادوالئی سوات مرحوم نے اپنے دست مبارک سے رکھی تھی ۔اور اس کا افتتاع جنرل ایو ب خان نے10نو مبر 1963میں کیاتھا۔اس وقت سے سیا ح میوزیم دیکھنے کیلئے بے تا ب ہیں۔میوزیم کے چاروں اطراف میں خوبصورت سبزہ زار، کھلے پھو ل جبکہ دیکھنے کے لئے میوزیم میں مختلف ادوار کے نودارات مو جو د ہے ۔بد قسمتی سے سال 2005میں پا کستا ن میںآنے والے زلرلے میں سوات کے میوزیم کو بھی شدید نقصا ن ہوا۔زلزلے کی وجہ سے میوزیم میں رکھے نو دارات کو تو ڑپھوڑکا شکار ہوئے ۔ سا ل 2008ء میں سوات میں دشت گر دی اور طا لبا نائزیشن شروع ہوا۔تو مختلف مقاما ت پر بم دھماکے شروع ہوئے ۔ سا ل 2009ء میں ضلع عدالتو ں کے سامنے سڑک پر خو دکش حملہ ہوا تواس سے انسانی جا نوں کے علاوہ سوات میو زیم کے نو دارات کو نا قا بل تلاقی نقصان پہنچا تھا۔ اس حملے کے بعد میوزیم کو مکمل طورپر بند کر دیا گیا۔اور میوزیم میں موجود نوادارات کو سوات سے پشاور منتقل کیا گیا ۔
سال 2007 سے جب اہستہ اہستہ سوات کے حالات کشیدگی کے طر ف جارہے تھے۔بم دھماکوں کے ساتھ ساتھ ٹارگیٹ کلنگ شروع ہوئی۔اور سوات میں حکومتی رٹ ختم ہوگئی ۔تواپریشن کی وجہ سے سوات کے لوگ نقل مکا نی کر نے پر مجبو ر ہوئے ۔تو اسے وقت امن وامان کا ما حو ل قتل وغارت میں تبدیل ہو گیا۔لو گ زند گی کے جنگ لڑرہی تھے ۔اور پا ک فو ج کے جا نب سے سوات میں سرچ اپرشن شروع ہوا ۔ تین ماہ کی قلیل مدت میں سیکورٹی فورسز نے سوات سے دہشت گر دی کاصفایا کر دیا۔سوات میں ایک با ر پھر امن وامان کا خوشگوار ما حو ل اور پیا ر و محبت کا جزبہ لو گو ں میں ابھر آیا۔
امن وامان کی مکمل بحالی اور سیاحت دوبارہ شروع ہونے کی وجہ سے سوات میوزیم کی اہمیت ایک مرتبہ پھر اجاگر ہوئی ،تو اٹلی حکومت کی مد دسوات میوزیم کا تعمیر اتی کا م مکمل شروع ہوا ۔اور پانچ سال بعد ایک مرتبہ پھر سوات کی تاریخ زندہ ہو گئی ،سوات میوزیم منصوبہ اٹا لین آرکیا لو جیکل مشن نے سات لاکھ یوروکی لا گت سے مکمل کیا۔اور ایک با پھر سوات کے تا ریخی میو زیم کو پا نچ سا ل بعد کھو ل دیا گیا۔اس میوزیم کا با قا عدہ افتتا ح ا ٹلی کے سفیر اینڈریویانی چنودی اوروزیر اعلیٰ خیبر پختو نخواہ کے مشیر امجد آفر یدی نے کیا۔اس مو قع پر اٹلی کے سفیر اوروزیر اعلیٰ خیبر پختو نخواہ کے مشیر امجد آفر یدی نے میوزیم میں رکھے ہوئی نواردات کا معا ئنہ کیا۔
سوات کے عجا ئب گھر کی افتتاح تقریب پر اٹلی کے سفیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے وقت ان کا کہنا تھا۔کہ سوات کا یہ عجا ئب گھر اپنی نو دارات کا واحد میوزیم ہے ۔جو مکمل طورپر پورانی نودارات سے بھرہو اہے ۔اور ہمیں بہت خو شی ہے۔کہ اٹلی کی حکو مت نے میوزیم کی بحالی میں حصہ لیا ۔اوریہ میوزیم اس ملک کا ثقا فتی ورثہ ہے۔یہاں کے لوگو ں کو اس پر فخر ہو نا چا ہیے۔انہو ں نے مزید اس بات پر زور دیا ہے ۔کہ قیمتی نورادات کو عوام النا س ،ارکیا لوجسٹ،ریسرچرز اور چیکل ٹوورازم کے فروغ میں کا فی اہم کر دار ادا کر تا ہے ۔اور یہا ں کی معیشت اور سیا حت کو فروغ کے سا تھ سا تھ طلباء و طا لبا ت اور لوگو ں کے علم میں اضا فہ ہو گا۔
اوزیر اعلیٰ مشیر امجد افرید ی خطاب کر تے ہوئے کہا ہے۔کہ صو با ئی حکو مت پر انے آثار قد یمہ اور دیگر اہم مقا ما ت کے بحالی کے تحفظ و بہتر
ی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔اور سوات میں ارکیالو جی و سیا حت کے فروغ اطا لو ی مشن کے تحت ایک خطیر رقم مختص کی گئی ہیں۔
سوات میوزیم اپنی منفرد حسن سبزہ زاروں اور قیمتی نوادارات کے باعث سے بہت مشہور ہے یہاں زیادہ پورانی زمانے گندھارا تہذیب اور بدھ مت سے متعلق اشیاء رکھی گئی ہیں۔
اس میوزیم میں کل نو (۹) گیلریا ں بنائی گئی ہیں جن میں چار گیلریوں میں بدھ مت سے تعلق رکھنے والے اشیاء نہایت نفا ست اور سیلقے سے رکھی گئی ہیں اور باقی تما م گیلریوں میں ثقافتی اور تہذ بی اشیاء کیلئے مخصوص کی گئی ہیں اور ان کو تین الگ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے ایک حصے میں سوات کوہستا ن کی اشیاء،دوسری میں صرف وادی سوات اور تیسر ی وادی بو نیر سے تعلق رکھنے والے بر تن ،کپڑے اور استعما ل کی دیگر اشیاء رکھی گئی ہیں
سوات میوزیم میں قدیم سوات کا ایک چھوٹا سا روایتی گھر تعمیر کیا گیا ہے جس میں سارا کاممقا می فن تعمیر کے خو بصورتی کی منتظر ہے اس میں سوات کے قدیم طرز رہا ئش کی عکا سی اشیاء کو بڑے سلیقے سے رکھا گیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بہترین ما حو ل اور عجائب گھر میں موجودہ ہزاروں سا ل قدیم نوادرات محقیقون کوقدیم تہذیب وتہد ن کے مطالعہ اور تحقیق کیلئے بہترین ماحول فراہم کر تے ہیں ۔
اس میوزیم کے دوبارہ بحالی سے سوات کی وادی میں ارکیا لو جیکل سیا حت کے فروغ کے سا تھ اس اقدام سے ارکیا لوجست ،محیققین اور ارکیا لوجی کے طلبا ء وطالبات سے بھر پور استفا دہ حا صل کر یں گے۔
812 total views, no views today


