مینگورہ، سیکورٹی اداروں کی اہم کاروائی،کچھ دن پہلے خود کوآرمی اہلکار ظاہر کرکے شہری کو لوٹنے والا شخص مال مسروقہ سمیت گرفتار،معتدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا، گرفتار شخص کا تعلق پشاور سے بتایا جاتا ہے،نام صغیہ راز میں رکھا جارہا ہے۔گزشتہ روز سیکورٹی اداروں نے اہم کاروائی کرتے ہوئے ارمی کے بھیس میں وارداتیں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق گرفتار شخص نے مینگورہ شہر میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے ۔تاہم سیکورٹی ادارے گرفتار شخص کے نام کو صغیہ راز میں رکھ رہی ہے،سیکورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار شخص سے تحقیقات پورا ہونے کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کیا جائیگا۔
712 total views, no views today
Comments


