مینگورہ، خوشحال پبلک سکول (ملالہ )اور سنگوٹہ پبلک سکول میں پاک آرمی کی جانب سے فری آئی کیمپس انعقاد کیا گیا ، جس میں پاک فوج اور الشفاء ٹرسٹ ائی ہسپیٹل کے ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی ،کیمپ میں سنگوٹہ ، منگلور ، بنجوٹ ، چارباغ ، کوٹ ،فضاگٹ ، وتکے اور ملحقہ علاقوں کے 800 سے زائد مریض مستفید ہوئے ، اس کیمپ میں الشفا ء فاؤنڈیشن فار نارتھ امریکہ کے صدر ڈاکٹر طاہر ظفر ، کرنل ریٹائرڈ طارق عثمان اور کرنل ریٹائرڈ اجمل ندیم اور سکریننگ انچارج جویریہ کنول بھی موجود تھی ، کیمپ میں انکھوں کے مریضوں کے مفت علاج اور ادویات کے فراہمی کے ساتھ ساتھ متعدد مریضوں کی انکھ کا اپریشن بھی کیا گیا ، اس موقع پر عام لوگوں نے پاک آرمی کو خراج تحسین پیش کی اور ان کی خدمات کو سراہا ، انہوں نے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ ائندہ کے لئے بھی پاک ارمی ہمارے لئے ایسے اقدامات اٹھائیگی اسکے علاوہ الشفاء فاؤنڈیشن کے نارتھ آف امریکہ کے صدر طاہر ظفر اور جرنل منیجر کرنل طارق عثمان نے خوشحال پبلک سکول کے پرنسپل اور اساتذہ میں شیلڈ اور نقد انعامات تقسیم کئے ۔
948 total views, no views today


