کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج رات بارہ بجے سے کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے 15 روز کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام دفاتر اور اجتماع گاہیں بند ہوں گی، لوگوں کو بلاضرورت گھرسے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، قانون نافذ کرنے والے ادارے ضرورت کے تحت باہر نکلنے والوں کو اجازت دیں گے، ایک گاڑی میں ایک ڈرائیور کے ساتھ صرف ایک شخص سفر کر سکے گا۔مراد علی شاہ نے حکم دیا کہ اگر کوئی شخص کسی کام سے نکلے گا تو وہ اپنے پاس قومی شناختی کارڈ رکھے، کوئی شخص بیمار ہے تو اس کو اسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے، احتیاطی تدابیر کے ساتھ ضروری سروسز اور کھانے پینے کی چیزوں کی سپلائی جاری رہے گی، ہم مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کو روکیں گے، جب ہم سختی کریں گے تو مسئلے مسائل ہوں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے تمام سیاسی رہنماؤں کو کورونا وائرس کی صورتحال سے آگاہ کیا اور لاک ڈاؤن کے فیصلوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک قومی ایمرجنسی ہے اور ہم سب کو اس میں ساتھ فیصلے کرنے ہیں۔
950 total views, no views today



