سوات (سہیل باچا)سوات میں دودن کیلئے لاک ڈاون کرنے کے بعد سرحدی علاقوں میں غیر مقامی افراد کو نہ انے کیلئے چیک پوسٹ سخت کردئیے گئے ، لنڈاکے چیک پوسٹ پر غیر مقامی افراداورسیاحوں کو واپس بھیج دیا گیا ہے، جبکہ سوات کے مقامی افرادکو سوات میں انٹری کرنے کی اجازت ہوگی ، لاک ڈاون کو سخت کرنے کیلئے پاک فوج کے جوان لنڈاکے چیک پوسٹ پرتعینات کئے گئے ہیں تاکہ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ ائے ، ضلعی انتظامیہ نے بھی غیر مقامی افراد اور سیاحوں سے تعاون کی اپیل کی ہے
تازہ ترین صورتحال دیکھیں
932 total views, no views today
Comments



